Sports

شبھمن گل کریں گے ون ڈے ٹیم کی کپتانی، رشبھ پنت اور سراج کی واپسی

شبھمن گل کریں گے ون ڈے ٹیم کی کپتانی، رشبھ پنت اور سراج کی واپسی

ممبئی، 03 جنوری (: اسٹار بلے باز شبھمن گل کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ایک روزہ سیریز کے لیے بطور کپتان برقرار رکھا گیا ہے ، جبکہ تیز گیند باز محمد سراج اور وکٹ کیپر رشبھ پنت کی ہفتہ کو اعلان کردہ ہندستانی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ آج یہاں قومی سینئر سلیکشن کمیٹی نے 11 جنوری سے وڈودرا میں شروع ہونے والی اس ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا انتخاب کیا ہے ۔ آل را¶نڈر ہاردک پانڈیا کے انتخاب کو منظوری نہیں ملی۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سی او ای نے میچ میں 10 اوور نہ کرنے کی وجہ سے ہاردک کو منظوری نہیں دی ہے ۔ انہیں آئندہ ٹی-20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے منتخب نہیں کیا گیا ہے ۔ اسٹار بلے باز روہت شرما اور وراٹ کوہلی کو ان کی حالیہ شاندار فارم کے پیش نظر ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے ۔ شریس ایر کی دستیابی بی سی سی آئی کے سی او ای کی فٹنس کلیئرنس پر منحصر ہوگی۔ ہندستانی ٹیم اس طرح ہے : - شبھمن گل (کپتان)، روہت شرما، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، شریس ایر (نائب کپتان)، واشنگٹن سندر، رویندر جڈیجہ، محمد سراج، ہرشت رانا، پرسدھ کرشنا، کلدیپ یادو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، نتیش کمار ریڈی، ارشدیپ سنگھ اور یشسوی جیسوال۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments