ڈھاکا : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے ون ڈے سیریز کے آخری فیصلہ کن میچ میں شکست کی وجہ بیان کردی۔ بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ناکامی کی وجہ بیان کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ شروع میں جلد وکٹیں گرنا ناکامی کی وجہ بنا۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی ٹیم پرفخر ہے، ہمارے کھلاڑیوں نے بہترین فائٹ کی، سلمان علی آغا نے اپنی بہترین اننگز کھیلی۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بنگلادیش نے اچھی کرکٹ کا مظاہرہ کیا جس پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں، انٹرنیشنل کرکٹ میں ہمیشہ کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے، ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑی تھے پھر بھی اچھی فائٹ کی۔ واضح رہے کہ ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے 291 رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز تک محدود رہی اور یوں میزبان ٹیم نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ مڈل آرڈر سلمان علی آغا نے منجھدار میں پھنسی کشتی کو سنچری بنا کر سہارا دیا لیکن وہ نیا پار لگانے میں ناکام رہے۔ انہوں نے 107 رنز کی اننگ کھیلی اور ون ڈے کیریئر کی تیسری سنچری اسکور کی۔ میچ کے بعد سنچری بنانے والے بنگلادیشی اوپنر تنزید حسن میچ کے بہترین کھلاڑی اور ناہید رانا اور تنزید حسین مشترکہ طور پر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی