Sports

شاہین آفریدی کا ’’ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ‘‘ میں بڑا اعزاز، پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے

شاہین آفریدی کا ’’ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ‘‘ میں بڑا اعزاز، پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے

کراچی (10 مئی ): پاکستانی فاسٹ بولر نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈھاکا میں کھیلا جا رہا ہے۔ دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور قومی پیسر شاہین شاہ آفریدی نے اس میچ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ وہ ڈبلیو ٹی سی میں اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش کی پہلی اننگ میں تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ تاہم جب انہوں نے بنگلہ اوپنر محمود الحسن جوائے کو آؤٹ کر کے اپنی وکٹوں کا کھاتہ کھولا تو وہ ایک اہم اعزاز حاصل کر چکے تھے۔ محمود الحسن ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ان کا 100 واں شکار تھے اور ڈبلیو ٹی سی میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے وہ پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل عبور کرنے میں 28 ڈبلیو ٹی سی میچوں کا سہارا لیا۔ پاکستانی بولرز میں ان کے قریب ترین اسپنر نعمان علی ہیں، جنہوں نے 20 میچوں میں اب تک 89 وکٹیں لی ہوئی ہیں۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ وکٹوں کا اوور آل ریکارڈ آسٹریلیا کے عظیم اسپنر ناتھن لائن کے نام ہے، جنہوں نے 55 میچوں میں 224 وکٹیں لی ہیں۔ ان کے ہم وطن کینگروز کپتان پیٹ کمنز 54 میچوں میں 222 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز مچل اسٹارک تیسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 52 میچوں میں 221 بلے بازوں کو آؤٹ کیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments