International

شامی صدر احمد الشراع امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے

شامی صدر احمد الشراع امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق صدر احمد الشرع باضابطہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ دورے کے دوران الشرع امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ یہ دورہ اس اعلان کے بعد ہو رہا ہے جس میں امریکہ نے الشرع اور وزیرداخلہ انس خطّاب کا نام پابندیوں اور دہشت گردوں کی فہرست سے ہٹایا تھا۔ بلاشبہ صدر احمد الشرع کا واشنگٹن کا دورہ امریکہ اور شام دونوں کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا۔ الشرع واشنگٹن جانے والے پہلے شام کے صدر ہیں اور گذشتہ چند ماہ میں امریکہ اور عالمی برادری کے ساتھ شراکت داری کے راستے میں پیش رفت کی ہے۔ امریکی انتظامیہ نے ابھی تک دمشق کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی تفصیلی حکمت عملی پیش نہیں کی، لیکن وہ چند اہم نکات کی پابندی چاہتی ہے جن میں داعش کے خلاف تعاون، شمال مشرقی شام میں قیدیوں کے کیمپوں پر کنٹرول، غیر ملکی عناصر کی واپسی یا ملک بدری، دہشت گردوں کی حوالگی، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور اسرائیل کے ساتھ امن قائم کرنا۔ شام کے لیے امریکی خصوصی نمائندے ٹام بریک نے بارہا صدر احمد الشرع اور ان کی حکومت کی کارکردگی کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ وہ درست اقدامات کر رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دورہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور تمام مسائل کھلے ہیں، جن پر دونوں فریقوں کو بھرپور محنت اور تعاون کرنا ہوگا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments