پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل آل راؤنڈر شاداب خان کو سابق کرکٹرز سے متعلق بیانات دینے کے بجائے اپنی کارکردگی سے تنقید کا جواب دینے کا مشورہ دے دیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شاداب اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا دفاع کرنے میں حق بجانب ہیں، تاہم 2021ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد ٹیم عزت اور دباؤ کو سنبھالنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ شاداب بالکل درست کہہ رہا ہے، ہم ورلڈ کپ میں بھارت کو نہیں ہرا سکے، انہوں نے ہرایا، انہیں عزت ملی، لیکن وہ اس عزت کو سنبھال نہ سکے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ عزت کو نہ سنبھالنے کا مطلب یہ ہے کہ 2021ء کے بعد ٹیم اندرونی مسائل، انفرادی دباؤ اور اجتماعی طور پر ٹیم کے معاملات کو درست طریقے سے نہیں سنبھال سکی۔ شاہد آفریدی نے شاداب خان کو یہ بھی یاد دلایا کہ جب وہ خراب فارم کے باعث ٹیم سے باہر تھے تو کئی سابق کرکٹرز نے ان کی کھل کر حمایت کی اور ان کی آل راؤنڈ صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔ آفریدی نے کہا کہ جب شاداب پرفارم نہیں کر پا رہے تھے اور ٹیم سے ڈراپ ہو رہے تھے تو ہم ٹی وی پر بیٹھ کر کہتے تھے کہ شاداب ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان کے اوورز بہت اہم ہیں اور وہ بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں، شاداب کے حق میں بات ہم ہی کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شاداب نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں جگہ بنائی، اس کے باوجود سابق کھلاڑی آج بھی ان کی حمایت کر رہے ہیں۔ شاہد آفریدی نے شاداب کے اچھے اخلاق کی تعریف بھی کی اور انہیں مشورہ دیا کہ تنقید کا بہترین جواب میدان میں کارکردگی ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی