پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کی خرابی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں کے بعد فاسٹ بولر کا اہم بیان سامنے آگیا۔ روالپنڈی ایکسپریس کی صحت سے متعلق خبریں کافی دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، اب سابق اسپیڈ مرچنٹ نے ان کا جواب دیتے ہوئے ایکس پر اپنی صحت سے متعلق ٹوئٹ کی ہے اور تمام خبروں کو لغو اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ شعیب اختر نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر میں بالکل صحت مند ہوں الحمدللہ، میری صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے شعیب کے متعلق خبریں وائرل ہورہی تھیں کہ جس میں ان کی خرابی طبعیت کا بتایا گیا تھا اور اسے کافی بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ حال ہی میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ڈھاکا پہنچ کر بی پی ایل کے نئے سیزن میں ڈھاکا کیپیٹلز کو بطور مینٹور جوائن کیا ہے۔ شعیب اختر کا فرنچائز کے مالک ادارے ایچ بی ریمارک کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، کیپیٹلز کی ٹیم اپنے پہلے مقابلے میں راجشاہی وارئیرز کیخلاف میدان میں اترے گی۔ خیال رہے کہ دنیا کے تیزترین فاسٹ بولر شعیب اختر کی بی پی ایل میں شمولیت اس ٹیم کے لیے ایک اہم قدم ہے جس سے کیپیٹلز کی تیاری میں بین الاقوامی تجربے، جیتنے کے جذبے اور قیادت کی اہمیت بڑھے گی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی