 
											سنگین الزامات لگنے کے بعد برطانوی بادشاہ چارلس نے اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے ’پرنس‘ کا لقب واپس لے لیا، شہزادہ اینڈریو کو حاصل تمام تر شاہی نوازشات بھی آج ضبط کرلینگے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے فرمانروا شاہ چارلس اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے تمام تر شاہی مراعات جن میں القابات، اعزازات اور سرکاری رہائش گاہ شامل ہیں باقاعدہ طور پر آج ضبط کرلینگے۔ شہزادہ اینڈریو جنسی الزامات کے بعد رواں ماہ کے آغاز میں ڈیوک آف یارک سمیت دیگر شاہی القابات سے دستبردار ہوگئے تھے، شہزادہ اینڈریو کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کیا گیا ہے۔ شہزادہ اینڈریو شہزادے کے لقب سے محروم ہونے کے بعد اب اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کہلائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق شہزادہ اینڈریو اب پرائیوٹ سینڈرنگھم اسٹیٹ میں منتقل ہوجائیں گے، جسے بادشاہ کی طرف سے نجی طور پر فنڈ کیا جائے گا۔ برطانوی شاہی محل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بادشاہ کی جانب سے تمام ہمدردیاں متاثرین اور اس سے بچ جانے والوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گی۔ واضح رہے کہ یہ اقدام ایک امریکی خاتون شہری ورجینیا رابرٹس گیفری کی کتاب کی اشاعت کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ورجینیا گیفری نے الزام عائد کیا کہ شہزادہ اینڈریو نے 2001ء میں 3 مختلف مقامات لندن، نیویارک اور یو ایس ورجن آئلینڈز میں اسے اس وقت ساتھ جنسی طور پر ہراساں کیا جب وہ محض 17 سال کی تھیں۔
Source: social media
 
								آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
 
								امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
 
								افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
 
								افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
 
								غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
 
								نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
 
										غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
 
										نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
 
										گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
 
										ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں