Sports

صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ، صائم ایوب شاہد آفریدی کے برابر آگئے

صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ، صائم ایوب شاہد آفریدی کے برابر آگئے

پاکستان کے اوپنر صائم ایوب نے یو اے ای کے خلاف میچ میں صفر پر آؤٹ ہوکر شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں صائم ایوب مسلسل تیسری مرتبہ صٖفر پر آؤٹ ہوئے انہیں پانچویں گیند پر جنید صدیق نے کیچ آؤٹ کروایا۔ صائم ایوب ٹی 20 انٹرنیشنل یہ آٹھویں مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ہیں اور شاہد آفریدی کا یہ ریکارڈ برابر کردیا ہے۔ فہرست میں عمر اکمل پہلے نمبر پر ہیں، وہ 84 میچوں میں 10 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔ شاہد آفریدی 98 میچوں میں 8 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، صائم ایوب صفر 44 اننگز میں 8 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔ فہرست میں کامرن اکمل تیسرے نمبر پر ہیں وہ 58 میچوں میں 7 مرتبہ کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہوئے، محمد حفیظ اور بابر اعظم بھی 7، 7 مرتبہ ڈک پر آؤٹ ہوئے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments