واشنگٹن ): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈین اشتہار پر برہم ہیں، غصے میں انھوں نے کینیڈا پر مزید 10 فی صد ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ ٹروتھ سوشل پر ہفتے کو جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ کینیڈا نے ٹیرف کے خلاف دھوکے پر مبنی اشتہار چلایا، فراڈ اشتہار کا مقصد امریکی سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فراڈ کے لیے سابق صدر رونلڈ ریگن کی منتخب آڈیو اور ویڈیو کو اشتہار میں استعمال کیا گیا، جان بوجھ کر سنگین غلط بیانی کی گئی جس پر مزید 10 فی صد ٹیرف عائد کر رہا ہوں۔ ٹرمپ نے لکھا کینیڈا نے اشتہار فوری ہٹانے کی بجائے کل رات دوبارہ نشر کیا، ریگن فاؤنڈیشن کے مطابق کینیڈا نے اجازت کے بغیر تقریر میں ترمیم کر کے اشتہار جاری کیا۔ واضح رہے کہ کینیڈین صوبے اونٹاریو کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے امریکا میں اشتہارات نشر کیے گئے تھے، اشتہاری مہم پر 75 ملین کینیڈین ڈالر لاگت آئی، یہ اشتہار امریکی مرکزی ٹی وی چینلز پر نشر کیا گیا۔ یہ اشتہار جمعہ کو میجر لیگ بیس بال کی ورلڈ سیریز کے گیم 1 کی نشریات کے دوران پھر نشر ہوا، چین نے بھی ریگن کی پرانی تقریر شیئر کر کے ٹرمپ کی پالیسی پر تنقید کی تھی۔ سابق ریپبلکن امریکی صدر رونالڈ ریگن کی ویڈیو میں وہ کہتے نظر آتے ہیں کہ ٹیرف تجارتی جنگوں اور معاشی تباہی کا باعث بنتے ہیں۔ یہ اشتہار کئی دن سے چل رہا تھا جس پر ٹرمپ نے جمعرات کو رد عمل ظاہر کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سپریم کورٹ آئندہ ماہ ٹرمپ ٹیرف کی قانونی حیثیت پر فیصلہ سنائے گی۔ ٹرمپ نے جمعرات کو اوٹاوا کے ساتھ ٹیرف سے متعلق اشتہار پر تجارتی بات چیت ختم کر دی، جس پر کینیڈین وزیر اعظم نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا جب آمادہ ہوگا تب بات کریں گے۔
Source: Social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں