امریکا کے 46ویں،81 سالہ صدر جوبائیڈن کی جانب سے صدارتی انتخابات سے دستبرداری کے فیصلے پر عالمی رہنماؤں نے ردّعمل کا اظہار کیا ہے۔ یوکرین یوکرینی صدر زیلنسکی نے اس سے متعلق کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے مشکل مگر مضبوط فیصلہ لیا ہے۔ پولینڈ خبرایجنسی کے مطابق پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے بھی امریکی صدر کو مشکل فیصلے لینے پر سراہا ہے۔ برطانیہ اسی طرح برطانوی وزیر اعظم کئیر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔ جرمنی جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ملک، یورپ اور دنیا کے لیے بہت کچھ حاصل کیا۔ جاپان جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کا انتخابات نہ لڑنے کا اعلان بہترین سیاسی فیصلہ ہے۔ کینیڈا دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن عظیم انسان ہیں، وہ جو کچھ کرتے ہیں ملک کی محبت میں کرتے ہیں۔ روس روس کے صدارتی محل کریملن کی جانب سے بھی امریکی صدر جو بائیڈن کے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے پر ردِ عمل دیا گیا ہے۔ کریملن کے مطابق امریکی انتخابات کی صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، امریکی انتخابات میں ابھی 4 ماہ باقی ہیں اور یہ ایک طویل وقت ہے۔ امریکی صدارت کے لیے امیدوار، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بائیڈن ملکی تاریخ میں اب تک کے بدترین صدر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے آئندہ انتخابات کے لیے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بقیہ مدت بطور صدر اپنے فرائض کی تکمیل پر توجہ دوں گا۔
Source: Social Media
امریکا: اسکول میں باتھ روم پر جھگڑے میں ایک طالبعلم نے دوسرے کو قتل کردیا
بجلی، گیس اور پانی کی چوری کے جواز کا فتویٰ، جامعہ الازہر کے استاد سے تحقیقات
خاتون انفلوئنسر سے "خصوصی" تعلقات ، اطالوی وزیر ثقافت مستعفی
عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا پر اتفاق
پاکستانی نوجوان یہودیوں پرحملے کی منصوبہ بندی کے الزام پرکینیڈا میں گرفتار
غزہ: اسرائیلی فوج کا اسکول اور مہاجرین کیمپ پر حملہ، 13 فلسطینی شہید
اسرائیلی اخبار نے عمران خان کو پاکستان اسرائیل تعلقات کیلئے موزوں شخصیت قرار دیدیا
چین کا غیر ملکیوں کیلئے چینی بچے گود لینے کی پالیسی ختم کرنے کا اعلان
امریکا: اسکول میں 4 افراد کا قتل، ملزم طالبعلم کو گن تحفے میں دینے پر والد پر بھی فردِ جرم عائد
امریکہ جلد ہی اندرونی خانہ جنگی کا شکار ہونے والا ہے: روسی عہدیدار
’’یہ عورتوں اور کافروں کا لباس ہے‘‘ کویتی مبلغ نے مردوں کو سرخ لباس سے روک دیا
ترک صدر طیب اردوان کی اسرائیل کے خلاف اسلامی اتحاد تشکیل دینے کی تجویز
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا آپریشن جاری، اسلامی جہاد کے کمانڈر سمیت 18 فلسطینی شہید
جارجیا میں کاملا ہیرس کے خطاب کے دوران احتجاج