Sports

سچن تیندولکر نے بی سی سی آئی کے صدر کی دوڑ کی افواہوں کو کیا مسترد

سچن تیندولکر نے بی سی سی آئی کے صدر کی دوڑ کی افواہوں کو کیا مسترد

ممبئی، 11 ستمبر: کرکٹ لیجنڈ سچن تیندولکر نے ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہونے کی افواہوں کو سرے سے مسترد کیا۔تیندولکر کے بی سی سی آئی کا اگلا صدر بننے کی قیاس آرائیوں کے درمیان، ایس آر ٹی اسپورٹس مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ''یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ مسٹر سچن تیندولکر کو ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر کے عہدے کے لیے نامزد کیا جا رہا ہے ۔'' ہم واضح طور پر یہ بتانا چاہیں گے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ہے ۔ تیندولکر خود تبصرہ کے لیے دستیاب نہیں تھے لیکن ان کی ٹیم نے میڈیا پر درخواست کی کہ وہ ایسی قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ''ہم تمام متعلقہ فریقوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بے بنیاد قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دیں۔'' بی سی سی آئی کا صدارتی انتخاب 28 ستمبر کو ہونا ہے جس میں صدر، نائب صدر، سکریٹری، جوائنٹ سکریٹری اور خزانچی کے عہدوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ بورڈ کے اندر عام تاثر کے مطابق موجودہ سکریٹری دیوجیت سیکیا، جوائنٹ سکریٹری روہن گونس دیسائی اور خزانچی پربھ تیج سنگھ بھاٹی اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے ۔ صدر اور نائب صدر کے عہدوں کے ساتھ ساتھ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے چیئرمین کے کردار پر بھی بڑے سوالات اٹھ رہے ہیں۔ راجیو شکلا موجودہ نائب صدر ہیں، اور وہ کسی نہ کسی شکل میں بی سی سی آئی کا حصہ رہ سکتے ہیں۔ جمعہ کو ریاستی انجمنوں کے سالانہ جنرل میٹنگ کے لیے اپنے نمائندوں کے نام داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے ۔ اس فہرست سے اس بات کا اشارہ مل سکتاہے کہ اعلیٰ عہدوں کے دعویدار کون ہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments