Sports

سب ایک میچ کی بات کررہے ہیں ہمارا فوکس ورلڈ کپ جیتنے پر ہے، شاداب خان

سب ایک میچ کی بات کررہے ہیں ہمارا فوکس ورلڈ کپ جیتنے پر ہے، شاداب خان

پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ سب ایک میچ کی بات کررہے ہیں لیکن ہمارا فوکس ورلڈ کپ جیتنے پر ہے۔ پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑے دباؤ والا میچ تھا ہم اچھا کھیل کر جیتے ہیں، ان فارم کھلاڑی صاحبزادہ فرحان نے اچھی بیٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف خراب اوور کیا اس کا دفاع نہیں کرسکتا۔ شاداب خان نے کہا کہ بابراعظم کو پتا ہے کہ اس کا انٹری پوائنٹ کیا ہے، کوچ کے خیال میں ٹاپ تھری فکس ہے باقی کھلاڑی آگے پیچھے ہوسکتے ہیں۔ سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا پہلا مقابلہ ہفتے کو نیوزی لینڈ سے شیڈول ہے، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 24 فروری کو مدمقابل آئیں گی جبکہ میزبان سری لنکا سے قومی ٹیم 28 فروری کو میچ کھیلے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے ہرا کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 200 رنز کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 17.3 اوورز میں 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی، صاحبزادہ فرحان کو سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ لورین اسٹین کیمپ 23 رنز بناسکے، الیگزینڈر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نمیبیا کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں، سلمان مرزا اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments