پاکستان کے بیٹنگ آل راؤنڈر صائم ایوب اور محمد نواز نے آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ انٹریشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئر رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق افغانستان کے کپتان راشد خان بولرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ میں اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان 670 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی کرکے 11ویں نمبر پر آگئئے ہیں، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 541 پوائنٹس کے ساتھ 40ویں نمبر پر ہیں۔ بابر اعظم 39ویں نمبر پر برقرار ہیں جبکہ نوجوان اوپنر صائم ایوب 511 پوائنٹس کے ساتھ 5 درجے بہتری کے بعد 49ویں نمبر پر ہیں۔ فخر زمان بدستور 59ویں نمبر پر براجمان ہیں، سلمان آغا ایک درجے تنزلی کے ساتھ 64ویں اور حسن نواز چار درجے گر کر 65ویں نمبر پر چلے گئے ہیں، وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث 2 درجے تنزلی کے ساتھ 78ویں نمبر پر ہیں۔ بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور نمبر ون ٹی 20 بیٹر ہیں، دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے فل سالٹ اور بھارت کے تلک ورما تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں اسپنر ابرار احمد ایک درجے تنزلی سے آٹھویں، بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد 16ویں اور سفیان مقیم ایک درجے تنزلی سے 19ویں نمبر پر آ گئے۔ اسپنر محمد نواز چھ درجے ترقی کر کے 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف دو درجے تنزلی کے بعد 34 ویں نمبر پر ہیں۔ صائم ایوب 513 پوائنٹس کے ساتھ 15 درجے کی چھلانگ لگا کر 41 ویں نمبر پر ہیں۔ بھارت کے ورون چکرا ورتھی نے اپنا پہلا نمبر برقرار رکھا ہے، ویسٹ انڈیز کے اکیل ہوسین دوسرے نمبر پر ہیں، اور افغانستان کے راشد خان نے انگلینڈ کے عادل رشید کو پیچھے چھوڑ کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹی 20 آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں محمد نواز ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے، وہ آٹھ درجے ترقی کر کے 188 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر آ گئے۔ شاداب خان ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 36 ویں جبکہ فہیم اشرف دو درجے تنزلی سے 38 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ آل راؤنڈرز میں صائم ایوب کا پہلا نمبر برقرار ہے، دوسرے نمبر پر بھارت کے ہاردک پانڈیا اور افغان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی