امریکی نائب صدر سے ملاقات کے بعد سعودی وزیرِ دفاع خالد بن سلمان نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات کی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملاقات سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ ملاقاتوں کا مقصد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام امریکی قیادت تک پہنچانا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے پہلے خالد بن سلمان نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات میں واضح کیا کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزیرِ دفاع نے امریکی نائب صدر کو بتایا کہ ایران نواز عراقی ملیشیاؤں نے سعودی بنیادی ڈھانچے اور توانائی کی تنصیبات پر حملے کر کے سرخ لکیر عبور کی تھی جس کی وجہ سے سعودی عرب کو جواب دینا پڑا۔ انہوں نے زور دیا کہ عراق میں کی گئی کارروائی کا مقصد کشیدگی بڑھانا نہیں تاہم مملکت اپنی سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق شہزادہ خالد نے جے ڈی وینس سے کہا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھانے پر زور دے رہے ہیں جبکہ سعودی عرب کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے کیونکہ یہ زیادہ سود مند راستہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے عراق میں سخت ردِعمل کے ذریعے ایران نواز حوثی گروپ کو بھی واضح پیغام دیا کہ وہ مملکت کے خلاف اسی نوعیت کے حملوں سے باز رہے، تاہم سعودی وزیرِ دفاع نے امریکی نائب صدر کو یہ بھی بتایا کہ سعودی عرب حوثیوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس مرحلے پر امریکا کی براہِ راست فوجی مداخلت کی ضرورت نہیں، جبکہ حوثیوں کے ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments