Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

سعودی عرب نے یمن میں متعدد فضائی حملے کیے ہیں: یمنی ٹی وی کا دعویٰ

Admin
By Admin
Sep 09, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

NICU MEIN BHADKI AAG, 9 NEWBORNS KI BACHAI JAAN VIDEO HUA VIRAL

سعودی عرب نے یمن میں متعدد فضائی حملے کیے ہیں: یمنی ٹی وی کا دعویٰ
سعودی عرب نے یمن میں متعدد فضائی حملے کیے ہیں: یمنی ٹی وی کا دعویٰ — September 09, 2026
سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے مارب، الجوف اور تعز میں متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔

یمنی ٹی وی کے مطابق الجوف کے ضلع خب والشعف میں 5، مارب کے علاقے صرواح میں 10 اور تعز میں 5 فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

صعدہ کے سرحدی ضلع غمر میں بھی سعودی فورسز نے بمباری کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے تاحال حملوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔

علاوہ ازیں سعودی سول ڈیفنس نے خطرے سے خبردار کرنے کے لیے الرٹ جاری کر دیے ہیں۔

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق سعودی شہر خمیس مشیط میں خطرے سے خبردار کرنے کے لیے الرٹس جاری کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز سعودی عرب میں یمن کی حوثی جماعت انصار اللّٰہ کے حملوں میں 73 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

بعد ازاں سعودی اتحادی فورس نے بھی حوثیوں کو سخت جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔

سعودی اتحادی فورس کا کہنا تھا کہ حوثیوں نے سعودی شہروں میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حوثی حملوں کا سخت جواب دیں گے۔

سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے مارب، الجوف اور تعز میں متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn