پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ صاحبزادہ فرحان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔ پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان نے آج سری لنکا کے خلاف میچ میں شاندار سنچری اسکور کی، اس سے قبل انہوں نے نمیبیا کے خلاف میچ میں بھی سنچری اسکور کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے 176رنز کی پارٹنرشپ بنائی، یہ پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت داری ہے۔ اس سے پہلے کا ریکارڈ بابر اعظم اور محمد رضوان کی بھارت کے خلاف 2021 میں ان بریکن 152 رنز کی شراکت تھی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا، انہوں نے ایک ہی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا کارنامہ سر انجام دیا۔ سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں اپنے مجموعی رنز کی تعداد 320 سے زائد کر دی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے ویرات کوہلی کے 2014 میں قائم کردہ 319 رنز کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی