پونے ، 06 جنوری: کانگریس کے سینئر رہنما و سابق مرکزی وزیر سریش کلماڈی طویل علالت کے بعد منگل کے روز 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ وہ پونے کے دیناناتھ منگیشکر اسپتال میں زیرِ علاج تھے ۔ مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹا اور بہو، دو بیٹیاں اور داماد، نیز پوتے پوتیاں شامل ہیں۔ ان کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، کلماڈی کا جسدِ خاکی دوپہر 2 بجے تک پونے کے ایرنڈوانے علاقے میں واقع ان کی رہائش گاہ ''کلماڈی ہا¶س'' میں عوام کے دیدار کے لئے رکھا جائے گا، جبکہ آخری رسومات شام 3 بج کر 30 منٹ پر نوی پیٹھ کے ویکنٹھ شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔ پونے کی سیاست میں ایک نمایاں شخصیت کی حیثیت رکھنے والے کلماڈی متعدد مرتبہ لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے اور اپنے طویل عوامی کیریئر کے دوران مختلف اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔ انہوں نے 1995 سے 1996 کے درمیان کانگریس کی قیادت والی حکومت میں ریلوے کے ریاستی وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ان برسوں میں وہ شہر کے سیاسی منظرنامے میں ایک م¶ثر اور بااثر رہنما کے طور پر ابھرے ۔ سیاست کے علاوہ، مسٹر کلماڈی قومی سطح پر کھیلوں کی انتظامیہ سے بھی گہرے طور پر وابستہ رہے ۔ وہ کئی برس تک انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے ) کے صدر رہے اور اس عرصے میں ہندوستان کے کھیلوں کے انتظامی ڈھانچے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔ سیاست میں قدم رکھنے سے قبل مسٹر کلماڈی نے 1964 سے 1972 تک ہندوستانی فضائیہ میں بطور پائلٹ خدمات انجام دیں اور 1974 میں سبکدوش ہوئے ۔ بعد ازاں انہوں نے عوامی زندگی کا رخ کیا اور کھیلوں کی تنظیموں سے وابستگی کے ساتھ ساتھ بتدریج اپنا سیاسی سفر آگے بڑھایا۔ نئی دہلی میں منعقدہ 2010 دولتِ مشترکہ کھیلوں سے متعلق الزامات کے بعد کھیلوں کی انتظامیہ میں ان کے کردار کی گہری جانچ پڑتال ہوئی۔ مسٹر کلماڈی پر مالی بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کیے گئے اور مبینہ طور پر فنڈز کے غلط استعمال پر انسدادِ بدعنوانی قانون کے تحت مقدمہ درج ہوا۔ اپریل 2011 میں گرفتاری کے بعد کانگریس پارٹی نے انہیں معطل کر دیا تھا۔ تنازعات کے باوجود، کلماڈی کھیلوں کی تنظیموں میں اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ۔ 2016 میں 150 سے زائد ارکان پر مشتمل ایک پینل نے انہیں اور ابھے سنگھ چوٹالا کو انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کا تاحیات صدر مقرر کیا۔ اس فیصلے پر تنقید ہوئی اور اس وقت کے مرکزی وزیرِ کھیل نے اس کی جانچ کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں کلماڈی نے یہ اعزاز قبول کرنے سے انکار کر دیا اور اس وقت کے آئی او اے صدر این رام چندرن کو خط لکھ کر کہا کہ یہ منصب قبول کرنے کا وقت ان کے لیے موزوں نہیں ہے ۔ اسی سال کے آغاز میں کلماڈی کو دولتِ مشترکہ کھیلوں کے طویل المدتی مقدمے میں بڑی راحت ملی، جب دہلی کی ایک عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے دائر کلوزر رپورٹ منظور کر لی۔ عدالت نے قرار دیا کہ ان کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات ثابت کرنے کے لیے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں۔ را¶ز ایونیو کورٹ کے خصوصی جج سنجیو اگروال نے اپنے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کی دفعہ 3 کے تحت جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا، جس کے نتیجے میں مسٹر کلماڈی کو تقریباً 15 برس پرانے اس معاملے میں عملاً کلین چٹ مل گئی تھی۔
Source: uni news
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی