International

سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو 20 دن کی قید کے بعد پیرس کی لاسانتا جیل رہا کر دیا گیا

سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو 20 دن کی قید کے بعد پیرس کی لاسانتا جیل رہا کر دیا گیا

سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو 20 دن کی قید کے بعد پیرس کی لاسانتا جیل رہا کر دیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق عدالت نے فیصلہ دیا کہ نکولس سرکوزی لیبیا سے فنڈز لینے کے مقدمے میں اپنی سزا کے خلاف اپیل کے دوران رہا رہ سکتے ہیں۔ عدالت نے نکولس سرکوزی کو عدالتی نگرانی میں رہا کرنے کی منظوری دی جس کے تحت ان پر فرانس چھوڑنے اور وزارتِ انصاف کے کسی اہلکار سے رابطہ کرنے پر پابندی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں عدالت نے سابق صدر کو 2007ء کی صدارتی مہم کے لیے معمر قذافی سے فنڈز لینے کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد اِنہیں 21 اکتوبر کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments