لا کلے وائن یارڈ: سابق انگلش کپتان اینڈریو اسٹراؤس نے اپنی پہلی اہلیہ کے انتقال کے تقریباً 7 سال بعد دوسری شادی کرلی، اینڈریو اسٹراؤس جنوبی افریقا میں ایک نجی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 48 سالہ اینڈریو اسٹراؤس نے 17 دسمبر کو جنوبی افریقا کے خوبصورت قبضے فرانس خوک میں واقع لا کلے وائن یارڈ میں شادی کی تقریب منعقد کی۔ رپورٹس کے مطابق شیئر کی گئی تصاویر میں سابق انگلش کپتان اور ان کی اہلیہ انتونیا لینئیس پیٹ خوش اور مطمئن دکھائی دیے جب کہ ایک تصویر میں اینڈریو اسٹراؤس کے بیٹے سیموئل اور لوکا بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ رپورٹس کے مطابق اینڈریو اسٹراؤس اور انتونیا لینئیس پیٹ گزشتہ دو برس سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے اور مختلف مواقع پر دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے تعلقات کی خبریں سامنے آئیں۔ بعد ازاں دونوں نے اس سال ومبلڈن میں رائل باکس میں بھی ایک ساتھ شرکت کی، جہاں کئی معروف اسپورٹس شخصیات موجود تھیں۔ واضح رہے کہ اینڈریو اسٹراؤس کی پہلی اہلیہ رتھ مکڈونلڈ 29 دسمبر 2018 کو پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث 46 برس کی عمر میں چل بسیں تھیں، اسٹراؤس اور رتھ کی شادی کو 15 سال ہو چکے تھے اور ان کے 2 بیٹے ہیں، جو اس وقت 19 اور 17 سال کے ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی