International

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکہ کے سرکاری دورے پر روانہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکہ کے سرکاری دورے پر روانہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پیر کو امریکہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد کو دورے کی دعوت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی ہے۔ ایوان شاہی کے بیان میں کہا گیا کہ ’شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت اور امریکی صددر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی دعوت پر ولی عہد سرکاری دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔‘ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دورے کے دوران امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، جس میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں رہنما مشتترکہ دلچسی کے امور پر بھی بات چیت کریں گے۔ الاخباریہ کے مطابق وائٹ ہاوس میں سعودی ولی عہد کے دورے کے لیے غیر معمولی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments