International

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا وائٹ ہاؤس آمد پر شاندار استقبال

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا وائٹ ہاؤس آمد پر شاندار استقبال

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ امریکا پر واشنگٹن پہنچ گئے جہاں وائٹ ہاؤس آمد ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں محمد بن سلمان کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ امریکی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے محمد بن سلمان کو سلامی دی۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سات برس بعد امریکا پہنچے ہیں۔ اس بار صورتحال 2018 کے مقابلے میں یکسر مختلف ہے، اُس وقت ولی عہد امریکہ میں اپنی اصلاحات کا تاثر بہتر بنانے آئے تھے، مگر چند ماہ بعد صحافی جمال خاشقجی کے قتل نے عالمی سطح پر شدید ردعمل پیدا کیا اور محمد بن سلمان ایک عرصے تک تنقید کی زد میں رہے۔ ماہرین کے مطابق ولی عہد کا یہ دورہ ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے پروفیسر گریگوری گاؤس کے بقول، ’’پانچ سال پہلے شاید کوئی واشنگٹن میں ان سے ملنے پر بھی راضی نہ ہوتا، آج وہ عالمی قیادت کے اہم ترین چہروں میں شامل ہیں۔‘‘ سعودی عرب میں گزشتہ برسوں کے دوران مذہبی پابندیوں میں نرمی اور سماجی آزادیوں کے اضافے کو امریکہ میں مثبت نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔ ولی عہد کی موجودہ توجہ ’’ویژن 2030‘‘ کے تحت سعودی معیشت کی بڑے پیمانے پر تبدیلی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments