سعودی کلب الاتحاد کے صدر انمار الحائلی نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار لیونل میسی کو بلینک چیک کی پیشکش کی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے ارجنٹائن فٹبالر کو 1.4 ارب ڈالر کی پیشکش بھی کی تھی، جسے میسی مسترد کر چکے ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی نے حال ہی میں انٹر میامی کے ساتھ 3 سالہ نیا معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت وہ 2028 تک پنک جرسی میں کھیلتے رہیں گے، تاہم اس کے باوجود سعودی کلبز کی دلچسپی کم نہیں ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الاتحاد کے صدر انمار الحائلی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر کے لیے ایک غیر معمولی معاہدہ تیار کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میسی ہمارے ساتھ معاہدہ کرنے پر رضامند ہو جائیں تو میں انہیں ایسا کنٹریکٹ دوں گا جس میں وہ اپنی مرضی کے مطابق رقم حاصل کر سکیں گے، حتیٰ کہ معاہدے کی مدت عمر بھر کے لیے بھی ہو سکتی ہے۔ انمار الحائلی نے مزید بتایا کہ ماضی میں، میں نے انہیں 1.4 ارب یورو کی پیشکش کی تھی، تاہم انہوں نے خاندانی وجوہات کی بنا پر اسے مسترد کر دیا تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مالی طور پر میسی کے ساتھ معاہدے کی کوئی حد نہیں ہے، کیونکہ دنیا کے بہترین کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنا ہر طرح سے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ لیونل میسی اس وقت انٹر میامی کے ساتھ وابستہ ہیں اور رواں سال کے وسط میں اپنی ٹیم کے نئے اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کا بھی حصہ بنیں گے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی