 
											سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا۔ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزا ملنے کے ایک ماہ کے اندر سفر لازمی قرار دیا ہے۔ وزارت کے مطابق ویزا اجراء کے 30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخل نہ ہونے کی صورت میں ویزا خود بخود منسوخ ہو جائے گا۔ نئے قانون کے تحت ویزا ملنے کے بعد سعودی عرب میں داخلے سے قبل کی مدت 3 ماہ سے گھٹا کر ایک ماہ کی گئی ہے تاہم سعودی عرب میں داخل ہونے کے بعد عازمین کو قیام کے لیے پہلے کی طرح 3 ماہ کا وقت ہی ملے گا۔ اس حوالے سے سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے عمرہ کے مشیر احمد با جیفر کا کہنا ہے کہ نئے ضوابط آئندہ ہفتے سے نافذ ہوں گے، یہ اقدام وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں عرب نیوز کے مطابق رواں سال جون سے اب تک 40 لاکھ سے زائد بین الاقوامی زائرین کے لیے عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ ہے۔
Source: social media
 
								آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
 
								امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
 
								افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
 
								افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
 
								غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
 
								نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
 
										غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
 
										نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
 
										گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
 
										ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں