International

سعودی عرب میں مسلسل 45 دن بارش کی پیشگوئی، حقیقت کیا ہے؟

سعودی عرب میں مسلسل 45 دن بارش کی پیشگوئی، حقیقت کیا ہے؟

سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے سوشل میڈیا پر مملکت میں مستقل بارش سے متعلق پیش گوئی سختی سے تردید کی ہے۔ سبق نیوز کے مطابق قومی مرکز برائے موسمیات نے ایکس اکاونٹ پر کہا کہ ’موسمی صورتحال کے حوالے سے تازہ ترین و مصدقہ معلومات مرکز کے اکاونٹس پراپ لوڈ کی جاتی ہیں۔‘ مرکز کا کہنا تھا کہ ’مملکت میں مسلسل 45 دن تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے سے متعلق جو کچھ سوشل میڈیا پر بتایا گیا ہے وہ غلط ہے، مرکز کی جانب سے ایسی کوئی پیش گوئی نہیں کی گئی۔‘ قومی مرکز نے یہ بھی کہا’ غلط اطلاع دینے والے کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی۔‘ قانون کے مطابق غیرمصدقہ معلومات پھیلانا جرم ہے، ایسا کرنے والے کو قانون شکنی کا سامنا کرنا ہوگا۔ یاد رہے سعودی عرب میں موسمیات کے نئے قانون کے تحت موسمیات کے قومی مرکز سے پرمٹ لیے بغیر موسمیات کے بارے میں کسی قسم کی سرگرمی قابل سزا عمل ہے۔ اس پر کم از کم پانچ ہزار سے پانچ لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہے۔ اگر خلاف ورزی کرنے والے نے موسم کے حوالے سے انتباہ جاری کیا تو ایسی صورت میں اس انتباہ سے ہونے والے نقصانات کا معاوضہ بھی وصول کیا جائے گا۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments