Sports

سعودی عرب کی کھلاڑیوں اور کوچز کیلئے کی گئی درخواست کو مسترد کیا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ

سعودی عرب کی کھلاڑیوں اور کوچز کیلئے کی گئی درخواست کو مسترد کیا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر امین الاسلام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی کھلاڑیوں اور کوچز کیلئے کی گئی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ صدر بی سی بی امین الاسلام نے بتایا کہ قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ان کھلاڑیوں اور کوچز نے سعودی عرب کے لیے کھیلنا تھا۔ امین الاسلام کی کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو میں بتایا کہ سعودی عرب نے دو ماہ پہلے مجھ سے رابطہ کیا تھا میں نے نو کہہ دیا تھا۔ صدر بی سی بی کے مطابق سعودی عرب نے مرد و خواتین کھلاڑیوں اور پھر کوچز دینے کا کہا، میں کیسے اپنے ملکی مفاد کے برعکس کھلاڑیوں اور کوچز کی اجازت دوں گا؟ امین الاسلام کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ویژن 2030 کے تحت بین الاقوامی کرکٹ کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کرکٹ پر کثیر سرمایہ کاری بھی کر رہا ہے ،انٹرنیشنل کرکٹ فورس بننے کے لیے سعودی عرب نے ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک سے رابطے کئے ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب نے ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک سے کھلاڑی اور کوچز لانے کے لیے رابطے کیے، کھلاڑی اور کوچز قانونی تقاضے کرنے پر سعودی عرب کے لیے کھیلنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ کرکٹ ویب سائٹ نے کہا کہ یو اے ای اور یو ایس اے ایسی حکمت عملی اپنا چکے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments