International

سعودی عرب کی جانب سے غزہ میں ہنگامی امدادی منصوبوں کے لیے4.5 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ

سعودی عرب کی جانب سے غزہ میں ہنگامی امدادی منصوبوں کے لیے4.5 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ

سعودی عرب نے غزہ کے عوام کی مدد کے لیے امدادی اور انسانی سرگرمیوں کے ذریعے اپنا تعاون جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ سرگرمیاں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے تحت انجام دی جا رہی ہیں۔ شاہ سلمان مرکز کے مطابق غزہ کی پٹی میں فوری امدادی منصوبوں پر4.5 کروڑ ڈالر سے زائد رقم خرچ کی جا رہی ہے۔ یہ منصوبے بے گھر افراد کے لیے تیار کردہ ہنگامی انسانی منصوبے کا حصہ ہیں۔ امدادی منصوبے مختلف شعبوں پر مشتمل ہیں، جن میں غذائی تحفظ، ادویات، صحت، پانی، ماحولیاتی صفائی، تحفظ، ہنگامی ردِ عمل اور لوجسٹک معاونت شامل ہیں۔ اسی سلسلے میں مرکز نے بتایا کہ 23 اکتوبر تک سعودی عرب کی جانب سے غزہ پہنچنے والی مجموعی امداد 7648 ٹن تھی، جسے 70 طیاروں اور 8 بحری جہازوں کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ مرکز کے مطابق ہوائی راستے سے پہنچائی جانے والی امداد میں 39,200 تیار کھانے کی اشیاء، 500 ابتدائی طبی امداد کے پیکج اور 20 ایمبولینس گاڑیاں شامل تھیں، تاکہ غزہ کے صحت کے نظام کو مضبوط بنایا جا سکے۔ مرکز نے زور دیا کہ یہ تمام کوششیں مملکتِ سعودی عرب کے اس مستقل انسانی کردار کا تسلسل ہیں جس کا مقصد فلسطینی عوام کی مدد اور اُن کی مشکلات کو کم کرنا ہے، خاص طور پر موجودہ سنگین انسانی حالات میں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments