International

سعودی عرب: دہشت گرد تنظیم میں شمولیت کی پاداش میں دو ملزمان کے سرقلم

سعودی عرب: دہشت گرد تنظیم میں شمولیت کی پاداش میں دو ملزمان کے سرقلم

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دو مقامی باشندوں کی دہشت گرد تنظیم میں شمولیت پر دی گئی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے ان کے سر قلم کردیے ہیں۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ شہریوں "محمد بن ظافر بن ثامر العامری" اور "عبداللہ بن خضر بن عبداللہ الغامدی" کو دی گئی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔ دونوں مجرمان نے دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اختیار کرکے کئی سنگین جرائم کا ارتکاب کیا تھا اور مملکت کے خلاف سنگین غداری کے مرتکب پائےگئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق العامری اور الغامدی نے مجرمانہ کارروائیوں کا ارتکاب کیا جس میں مملکت کے ساتھ ان کی غداری ثابت ہوئی۔ انہوں نے ایک دہشت گرد گروپ میں شامل ہوکر مملکت کے اندر اور باہر دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی، غیرقانونی اسلحہ کھا اور حملے کیے، انہوں نے معاشرے کی سلامتی اور استحکام میں خلل ڈالا۔ ایک دہشت گرد نے دہشت گرد گروپ کی طرف سےملنے والی رقم کو خفیہ رکھا۔ عدالت میں ان کے خلاف مقدمہ چلانے کی شفاف کارروائی کے دوران انہیں سنگین جرائم کا مرتکب قرار پایا گیا۔ جس کے بعد پبلک پراسیکیوشن نے انہیں سزائے موت دی۔ مجرموں نے سزا کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ سپریم کورٹ نے بھی ان کی سزائے موت برقرار رکھی۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی اور استحکام، انصاف کے حصول کے لیے کسی بھی ریاست دشمن کو ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے یا اس کے اتحاد کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش پر عبرت ناک سزا دی جائے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments