بارہ سال بعد شام کی قومی ايئرلائنس کا پہلا طیارہ بدھ کو سعودی دارالحکومت ریاض کے ملک خالد ایئرپورٹ پر اترا۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق آج صبح شامی ایئرلائنس کا پہلا طیارہ ملک خالد ہوائی اڈے پر اترا جس سے دمشق و ریاض کے درمیان ہوائی سروس بحال ہونے کا پتہ چلتا ہے۔ دریں اثنا اس مناسبت سے سعودی عرب میں شام کی سفیر ایمن سوسن اور سعودی عرب کی ایوی ایشن حکام کی موجودگی میں ملک خالد ایئرپورٹ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سعودی عرب میں شام کی سفیر نے اس واقعے کو شام اور سعودی عوام کے لئے ایک خوشی کی خبر بتایا اور کہا کہ سعودی عرب کے لئے شام سے پروازیں شروع ہونے سے دونوں ملکوں کے درمیان رابطہ آسان ہوجائے گا اور شہریوں کو دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست سفر کرنے کا موقع ملے گا۔ ایمن سوسن نے کہا کہ شام و سعودی عرب کے درمیان باقاعدہ پروازوں کا آغاز پائیدار ترقی کی راہ میں ایک قدم ہے ۔ سعودی عرب نے شام کے خلاف دہشتگردانہ جنگ شروع ہونے کے ایک سال بعد دو ہزار بارہ سے شام کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کر کے دمشق میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا تھا۔
Source: Social Media
ایران کے پاس اب بھی 9ہزار کلو افزودہ یورینیم موجود ہے، سربراہ آئی اے ای اے
ایران کا ممکنہ ردعمل ایک یا دو روز میں متوقع، امریکہ کی سفارتی کوششیں جاری
ٹرمپ اب بھی ایران سے مذاکرات میں دلچسپی رکھتے ہیں، وائٹ ہاؤس
ایران کی فوردو تک رسائی نہیں ہونے دیں گے : اسرائیلی فوج
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانا تباہ کن غلطی ہوگی، برطانیہ
ایران اسرائیل جنگ : خام تیل کی قیمتیں 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
امریکا کی مشرق وسطیٰ سے غیر سفارتی عملے کے انخلا کی منظوری
ایران کے یورینیم افزودگی روکنے پر راضی ہونے کی امید کم ہے، ٹرمپ
واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تجارتی معاہدہ ’طے پا گیا‘، حتمی منظوری امریکی اور چینی صدور دیں گے
ٹرمپ کے بارے میں اپنی بعض پوسٹوں پر نادم ہوں : ایلون مسک کا یُو ٹرن