بالی ووڈ کے سینئر اداکار آشیش ودیارتھی اور اُن کی اہلیہ روپالی باروا سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 63 سالہ آشیش ودیارتھی اور 52 سالہ روپالی باروا گواہاٹی میں سڑک حادثے میں زخمی ہوئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا، جب دونوں رات کے کھانے کے بعد سڑک عبور کر رہے تھے کہ ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد مقامی افراد نے جوڑے کو ایمرجنسی سروسز کےلیے اسپتال منتقل کیا جبکہ موٹر سائیکل سوار بھی زیرعلاج ہے۔ واقعے کی خبر سوشل میڈیا پر پھیلتے ہی اداکار کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، آشیش ودیارتھی نے خود سوشل میڈیا پر آ کر مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ محفوظ ہیں، کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی اور دونوں ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہیں۔ انہوں نے مداحوں اور خیر خواہوں کے جانب سے ملنے والے دعائیہ کلمات اور پیغامات پر شکریہ بھی ادا کیا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود