Entertainment

سوریا کمار یادیو سے متعلق حیران کن بیان، بھارتی اداکارہ نے وضاحت دے دی

سوریا کمار یادیو سے متعلق حیران کن بیان، بھارتی اداکارہ نے وضاحت دے دی

نئی دہلی : اداکارہ خوشی مکھرجی نے انڈین کرکٹر ٹیم کے ٹی 20 فارمیٹ کے کپتان سوریا کمار یادیو سے متعلق دیے گئے اپنے ہوشربا بیان پر وضاحت جاری کر دی۔ خوشی مکھرجی کا سوریا کمار یادیو سے متعلق بیان سننے والوں کیلیے حیرت کا باعث بنا۔ اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اور کرکٹر تعلقات میں تھے اور اکثر میسج پر بات چیت ہوتی تھی۔ تاہم خوشی مکھرجی نے اب اس کی تردید کر دی ہے۔ بیان کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ‘کیا بطور دوست ہم دونوں بات نہیں کر سکتے؟‘۔ حالیہ انٹرویو میں انہوں نے وضاحت دی کہ سوریا کمار یادو کے ساتھ ان کا کوئی رومانوی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے تبصروں کو غلط سمجھا گیا اور سیاق و سباق کے بغیر بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ اداکارہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔ خوشی مکھرجی نے وضاحت کی کہ اگرچہ وہ ماضی میں سوریا کمار یادیو سے بطور دوست بات کرتی تھیں لیکن اب وہ رابطے میں نہیں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تنازع کے کھڑے ہونے کے بعد بھی کرکٹر نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔ گزشتہ روز ایک تقریب میں شرکت کے دوران اداکارہ خوشی مکھرجی نے میڈیا سے گفتگو کی تھی جہاں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا تھا کہ وہ اور سوریا کمار یادیو تعلقات میں رہے ہیں۔ رپورٹر نے پوچھا تھا کہ کیا وہ کسی کرکٹر کو ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں تو پر خوشی مکھرجی نے جواب دیا تھا کہ انہیں افواہوں اور تعلقات میں پڑنا پسند نہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کسی کرکٹر کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتی حالانکہ میرے پیچھے بہت سے کرکٹرز پڑے ہوئے ہیں، سوریا کمار یادیو مجھے بہت میسج کیا کرتے تھے لیکن اب ہماری زیادہ بات نہیں ہوتی اور میں کسی قسم کا تعلق بھی نہیں رکھنا چاہتی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments