Entertainment

اداکار میل گبسن اور ان کی ساتھی روزالینڈ راس کی علیحدگی کی تصدیق

اداکار میل گبسن اور ان کی ساتھی روزالینڈ راس کی علیحدگی کی تصدیق

ہالی ووڈ کے معروف اداکار میل گبسن اور ان کی دیرینہ ساتھی روزالینڈ راس نے علیحدگی کی تصدیق کردی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 69 سالہ میل گبسن اور 35 سالہ روزالینڈ راس کے مطابق وہ خاموشی سے تقریباً ایک سال قبل الگ ہو گئے تھے۔ دونوں 8 سالہ بیٹے کی پرورش مشترکہ طور پر جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ 2017 میں اداکار اور ڈائریکٹر میل گبسن 60 سال کی عمر میں نویں بچے کے باپ بنے تھے۔ میل گبسن کے نویں بچے کی پیدائش امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوئی تھی، بچے کا نام لارس جیرارڈ رکھا گیا تھا۔ سابقہ بیوی روبن مور سے میل گبسن کے 7 بچے ہیں، ان کے نویں بچے کی ماں بننے والی روزالینڈ راس ان کی تیسری بیگم تھیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments