بالی وڈ فلم ’دھورندھر‘ نے گذشتہ برس کامیابی کے نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔ اس فلم میں اکشے کھنہ، سنجے دت، راکیش بیدی اور ارجن رامپال جیسے منجھے ہوئے اداکار نظر آئے۔ اور کئی مواقع پر ان اداکاروں کی پرفارمنس کے آگے فلم کے ہیرو رنویر سنگھ کا جادو بھی نہ چلا۔ تاہم جس اداکار نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی ہے وہ اکشے کھنہ ہیں، جنہوں نے رحمان ڈکیٹ کا کردار ادا کیا۔ حال ہی میں انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے ’دھورندھر‘ کے کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے فلم کے کاسٹنگ کے عمل پر بات کی اور بتایا کہ اس منصوبے نے ان کی زندگی کا ایک برس لے لیا۔ ساتھ ہی یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے اکشے کھنہ کو رحمان ڈکیٹ کا کردار ادا کرنے پر کس طرح آمادہ کیا۔ مکیش نے بتایا کہ جب وہ بطور کاسٹنگ ڈائریکٹر اس فلم سے جڑے، تب رنویر سنگھ پہلے ہی سائن کر چکے تھے۔ ان کے مطابق اس کے بعد مزید بڑے ستاروں کو شامل کرنا ’ناممکن‘ ہو گیا تھا، کیونکہ فلم میں پہلے ہی ایک بڑا نام موجود تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم کی کاسٹنگ کے لیے ان کے خیالات اتنے بڑے تھے کہ ہدایتکار آدتیہ دھر کو بھی وہ بعض اوقات دیوانے لگتے تھے۔ فلم سازوں کو ابتدا میں یقین نہیں تھا کہ اکشے کھنہ اس فلم کے لیے ہاں کریں گے، کیونکہ وہ اپنے منصوبوں کے انتخاب میں بے حد محتاط سمجھے جاتے ہیں۔ مکیش کے مطابق ’میں نے کہا تھا کہ اکشے پا جی یہ فلم کریں گے، اور پھر ہم سب نے اسی پر کام شروع کر دیا۔‘ مکیش چھابڑا نے بتایا کہ جب انہوں نے پہلی بار اکشے کھنہ کو فلم کی پیشکش کی تو ان کا ردعمل کیا تھا۔ ’سچ کہوں تو اس وقت میں نے چھاوا نہیں دیکھی تھی، لیکن میں نے انہیں فون کیا۔ انہوں نے پہلے مجھے ڈانٹ دیا اور کہا، پاگل ہو گیا ہے کیا؟ میں نے ان سے کہا کہ کم از کم ایک بار پوری بات تو سن لیں۔‘ مکیش نے بتایا کہ مسلسل کوششوں کے بعد اکشے کھنہ ملاقات پر راضی ہو گئے اور خود گاڑی چلا کر آدتیہ دھر کے دفتر پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نے ان سے دفتر آنے کو کہا تو انہوں نے جواب دیا، ‘میں یہاں رہتا ہی نہیں ہوں، بتاؤ کہاں آنا ہے؟‘ ملاقات کے حوالے سے مکیش نے بتایا کہ ’وہ آئے اور چار گھنٹے تک بیٹھے رہے۔ خاموشی سے سکرپٹ سنتے رہے، مسلسل سگریٹ پیتے رہے۔ جب ہم نے مکمل کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھا ہے۔ شاباش یار، بڑا مزہ آئے گا۔‘ اگرچہ اکشے کھنہ کے اس ردعمل نے حوصلہ دیا، لیکن فلم ساز اگلے چند دنوں تک غیریقینی کا شکار رہے۔ بعدازاں اکشے کھنہ نے خود فون کر کے اپنے فلم کرنے کی تصدیق کی۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود