Entertainment

سنجے دت کے ہاتھ پر موجود ٹیٹو کے چرچے

سنجے دت کے ہاتھ پر موجود ٹیٹو کے چرچے

بالی ووڈ کے اسٹار اداکار سنجے دت نے سال نو کے موقع پر ہاتھوں پر اپنے جڑواں بچوں کے نام کا ٹیٹو بنوالیا۔ سنجے دت نے حال ہی میں اپنے جسم پر موجود ٹیٹوز کے مجموعے میں 2 کا اضافہ کیا ہے، جو اُن کے جڑواں بچوں شہران اور اقرا کے ناموں کے ہیں۔ اسٹار اداکار نے یہ اقدام اپنے بچوں سے محبت کے اظہار کے طور پر کیا ہے، جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ سنجے دت نے یہ ٹیٹوز سادہ مگر نمایاں انداز میں بنوائے ہیں، اُن کے نزدیک یہ ذاتی زندگی کے جذباتی وابستگی کا اظہار ہیں۔ وہ آخری بار فلم گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم دھرندر میں نظر آئے، اسٹار اداکار اس وقت فلم کے سیکوئل کی تیاری میں مصروف ہیں جو مارچ 2026ء میں ریلیز کیا جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments