ممبئی : بالی وڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا نے طلاق اور مستقبل میں شادی کرنے کے حوالے سے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کر دیا ہے۔ میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں ملائکہ اروڑا نے اداکار و پروڈیوسر ارباز خان سے طلاق کے دوران اور اس کے بعد کے جذباتی سفر کے بارے میں کھل کر بات کی۔ ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کی شادی تقریباً دو دہائیوں تک رہی جس کے بعد 2017 میں وہ دونوں الگ ہوگئے۔ ان کا ایک 23 سالہ بیٹا ارہان ہے جس کی پرورش دونوں کر رہے ہیں۔ اداکارہ نے مشکل وقت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہ صرف عام لوگوں بلکہ اپنے دوستوں اور خاندان کی طرف سے بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے بقول لوگوں نے ہر قدم پر ان کے فیصلے پر سوال اٹھایا اور ان کیلیے یہ سمجھنا مشکل تھا کہ انہوں نے اپنی شادی ختم کرنے کا انتخاب کیوں کیا۔ وہ کہتی ہیں کہ میں نہیں جانتی تھی کہ میرا مستقبل کیا ہوگا معلوم نہیں تھا کہ آگے کیا ہونے والا ہے لیکن میں اتنا جانتی تھی کہ مجھے اپنے لیے یہ قدم اٹھانا ہے کیونکہ مجھے خوش رہنے کی ضرورت تھی۔ ملائکہ اروڑا نے مزید کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ تم اپنی خوشی کو سب سے اوپر کیسے رکھ سکتی ہو؟ لیکن میں ایسا کرنے میں مطمئن تھی، میں نے خود کا انتخاب کیا آج مجھے اپنے اس فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ اس تجربے نے انہیں تلخ نہیں بنایا اور نہ ہی ان کا رشتوں پر سے اعتبار اٹھا ہے، حقیقت میں وہ اب بھی محبت اور تعلق پر یقین رکھتی ہیں۔ انٹرویو میں پوچھا گیا کہ کیا وہ اب بھی محبت پر یقین رکھتی ہیں تو ملائکہ اروڑا کا کہنا تھا کہ میں شادی پر یقین رکھتی ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں ابھی کرنا چاہتی ہوں، اگر ہوئی تو ہو جائے گی میں اس کے پیچھے نہیں بھاگ رہی، میں نے اس کے دروازے بند بھی نہیں کیے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہوں، اس سے محبت کرتی ہوں اور صحیح وقت آنے پر رشتوں کو پروان چڑھانے پر یقین رکھتی ہوں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود