Entertainment

نصرت بھروچہ نے مہاکال کےکئے درشن ، بریلی کے عالم نے کفر کا فتویٰ کیا جاری

نصرت بھروچہ نے مہاکال کےکئے درشن ، بریلی کے عالم نے کفر کا فتویٰ کیا جاری

بریلی: آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا مفتی شہاب الدین رضوی بریلوی نے اداکارہ نصرت بھروچہ کے خلاف فتویٰ جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجین کے مہاکال مندر میں اس نے جو مذہبی رسومات ادا کیں، جل چڑھایا ۔ یہ تمام چیزیں اسلام کے خلاف ہیں۔۔ وہ شرعی قانون کے تحت مجرم ہیں ۔ وہ توبہ کریں اور پھر سے کلمہ پڑھیں ۔ واضح رہے کہ اداکارہ نصرت بھروچہ نے اجین مہاکالیشور مندر میں پوجا کی۔ مہاکلیشور مندر میں پوجا اور عقیدت کے بعد فتویٰ جاری کیا گیا۔ مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے کہا کہ مندر میں جل چڑھانا، پوجا، عقیدت یہ سب اسلام میں ناجائز ہے۔ اسلام مندروں میں جانے اور رسومات ادا کرنے سے منع کرتا ہے۔ نصرت بھروچہ توبہ کر کے اللہ سے معافی مانگیں ۔ نصرت بھروچہ کلمہ پڑھیں اور اپنے کئے کی معافی مانگیں۔ نصرت بھروچہ نے شریعت کے خلاف کام کیا ہے۔ واضح رہے کہ مولانا شہاب الدین رضوی بریلی ایک معروف مذہبی رہنما ہیں۔ منگل کی صبح معروف فلمی اداکارہ نصرت بھروچہ نے بھسما آرتی میں شرکت کی اور مہاکال کا درشن کیا۔اس کے ساتھ ہی مہو کے انفنٹری اسکول میں جموں و کشمیر رائفلز کی 5ویں بٹالین کے ایک شہید کے خاندان کے کل 14 افراد نے بھی مہاکال کے درشن کئے۔ شیوکانت پانڈے نے مندر کمیٹی کی جانب سے نصرت بھروچہ کا خیرمقدم کیا ۔ اداکارہ نصرت بھروچہ نے مندر کمیٹی کے درشن انتظامات کے حوالے سے کہا کہ درشن کے انتظامات بہت اچھے ہیں۔اگر ہر عقیدت مند بابا مہاکال کو درگاہ سے جل چڑھانے سے قاصر ہے تو مندر کمیٹی کے ذریعہ پائپ کے توسط سے انتظام کئے گئے ہیں جو کہ قابل ستائش ہے۔میری خواہش ہے کہ میں ہر سال بابا مہاک کے درشن کرنے کے لیے یہاں آؤں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments