ساؤتھ اور بالی ووڈ فلموں کے معروف اداکار موہن لال کی والدہ شانتا کماری 90 برس کی عمر میں منگل کو کوچین شہر کے علاقے ایرنا کولم میں واقع اپنے گھر پر چل بسیں۔ موہن لال کے قریبی دوست اور ملیالم سنیما کے سپر اسٹار محمد کٹی پناپرامبل اسماعیل المعروف مموٹی تعزیت کےلیے ان کے گھر گئے۔ دریں اثنا ساؤتھ اور بالی ووڈ میں موجود موہن لعل کے دوستوں کی جانب سے انھیں اظہار ہمدردی اور تعزیت کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ والدہ کی موت کے وقت دادا صاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ موہن لعل ایک فلم کی شوٹنگ میں شریک تھے۔ واضح رہے کہ موہن لعل کی والدہ کا تعلق ایلانتھور پتھنامیتھیٹا سے لیکن وہ اپنے آنجہانی شوہر جو کہ کیرالہ حکومت کے سیکریٹری قانون تھے، کی وجہ سے تھروناتھم پورم منتقل ہوگئی تھیں۔ وہ گزشتہ دس برس سے بیمار اور بستر پر تھیں، موہن لال انھیں علاج کے لیے کوچین لائے تھے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود