International

سعودی عرب اور مسلم ممالک کی ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت

سعودی عرب اور مسلم ممالک کی ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت

سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے صدر ٹرمپ کے پیش کردہ ’غزہ میں امن اور جنگ کے خاتمے‘ کے منصوبے کی حمایت کی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس منصوبے کا اعلان اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا تھا۔ عرب اور دیگر مسلم ممالک کے وزرا کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے جس میں صدر ٹرمپ کی ’مخلصانہ کوششوں‘ کا خیرمقدم کیا گیا ہے اور خطے میں ان کی ’امن کا راستہ تلاش‘ کرنے کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق وزرائے خارجہ نے قیام امن کے لیے واشنگٹن کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے متذکرہ تجویز کو ایک تصفیے کی طرف بڑھنے کا ایک جامع موقع بھی قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ منصوبہ استحکام کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے۔‘ وائٹ ہاؤس کی جانب سے 20 نکات پر مشتمل دستاویز میں جنگ بندی کا معاہدہ، حماس کے پاس موجود یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل کی قید سے فلسطینیوں کی رہائی، غزہ سے فوج کے انخلا، حماس کو غیر مسلح کیے جانے اور بین الاقوامی برادری کی مدد سے غزہ کی دوبارہ آباد کاری کے پوائنٹس بھی شامل ہیں۔ دیگر نکات کے مطابق اقوام متحدہ اور ریڈ کریسنٹ سمیت دیگر غیرجانبدار امدادی اداروں کو غزہ میں بڑے پیمانے پر امدادی سامان لے جانے کی اجازت دی جائے گی اور فلسطینیوں کو جبری طور پر علاقے سے نہیں نکالا جائے گا۔ غزہ میں سکیورٹی کی نگرانی کے لیے امریکہ ایک عبوری اتھارٹی کے قیام کے لیے عرب اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments