امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب، قطر، امارات سمیت دیگر عرب اور مسلمان ممالک نے غزہ معاہدے کی کامیابی میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کا مقصد پائیدار امن کو یقینی بنانا ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ بین الاقوامی امن فورس کی تیاری کا مرحلہ اپنے اختتامی مراحل میں ہےاور جلد ہی یہ فورس غزہ میں استحکام کے قیام کے لیے تعینات کی جا سکتی ہے۔ ان کے بقول"اب مشرقِ وسطیٰ میں حقیقی امن کے امکانات روشن ہیں"۔ انہوں نے قطر کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ "دوحہ واشنگٹن کا ایک عظیم اتحادی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو قطر غزہ میں امن فورس بھیجے گا"۔ صدر ٹرمپ نے یہ گفتگو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کے دوران کی۔ یہ ملاقات امریکی صدر کے طیارے کے دوحہ میں مختصر قیام کے موقع پر ہوئی، جہاں طیارہ امریکی اڈے "العديد" پر ایندھن بھرنے کے لیے رکا۔ ٹرمپ بعد ازاں ملائیشیا روانہ ہوئے جہاں وہ ایک علاقائی سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ ان کا یہ ایشیائی دورہ جمعرات تک جاری رہے گا۔
Source: Social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں