National

ہریانہ اسمبلی انتخابات:   عام آدمی پارٹی امیدوار کانگریس میں شامل

ہریانہ اسمبلی انتخابات: عام آدمی پارٹی امیدوار کانگریس میں شامل

چنڈی گڑھ، 02 اکتوبر: ہریانہ اسمبلی انتخابات میں نیلوکھیری (محفوظ) اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے امیدوار امر سنگھ بدھ کو کانگریس میں شامل ہوگئے۔ مسٹر امر سنگھ نے ہریانہ کانگریس کے ہیڈ کوارٹر میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پرتاپ سنگھ باجوہ کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی امیدوار دھرم پال گوندر کی حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے اور وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں کہ بی جے پی کے حق میں ووٹوں کی تقسیم نہ ہو۔ لوک سبھا میں انڈیا گروپ کے تحت ایک ساتھ لڑنے والی کانگریس اور اے اے پی نے الگ الگ اسمبلی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments