Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

روس کا ٹیلیگرام کے بانی پاویل دوروف پر دہشتگردی میں معاونت کا الزام، مقدمہ درج

روس کا ٹیلیگرام کے بانی پاویل دوروف پر دہشتگردی میں معاونت کا الزام، مقدمہ درج

روس نے میسجنگ ایپ ٹیلیگرام کے شریک بانی اور ارب پتی کاروباری شخصیت پاویل دوروف پر دہشت گردی میں معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ روسی وفاقی سیکیورٹی سروس (ایف بی ایس) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 41 سالہ پاویل دوروف کو بین الاقوامی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیلیگرام انتظامیہ کے سربراہ پاویل دوروف پر روسی فوجداری قانون کی دفعہ 205.1 دہشت گردانہ سرگرمیوں میں معاونت کے تحت جاری فوجداری تحقیقات کے سلسلے میں فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے اور انہیں بین الاقوامی سطح پر مطلوب قرار دینے کی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔ روسی حکام کے مطابق پاویل دوروف نے ٹیلیگرام پر موجود متعدد ایسے چینلز، چیٹس اور بوٹس کو ہٹانے میں ناکامی دکھائی جو مبینہ طور پر یوکرین کی سیکیورٹی سروسز، دہشت گرد اور انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے تخریب کاری، دہشت گردی، اجتماعی قتل اور سائبر فراڈ کی منصوبہ بندی اور رابطہ کاری کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان سرگرمیوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے، جبکہ اربوں ڈالرز مالیت کا مالی نقصان بھی پہنچا۔ پاویل دوروف نے تاحال ان الزامات پر کوئی ردِعمل نہیں دیا ہے، جبکہ ان کے موجودہ مقام کے بارے میں بھی کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments