Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

بچے کی جان بچانے کے لیے درکار ہیں 17 کروڑ! عوامی دربار میں ’مددگار‘ بن کر وزیر اعلیٰ شوبھندو نے یقین دہانی کرائی

Admin
By Admin
Sep 29, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

بچے کی جان بچانے کے لیے درکار ہیں 17 کروڑ! عوامی دربار میں ’مددگار‘ بن کر وزیر اعلیٰ شوبھندو نے یقین دہانی کرائی
بچے کی جان بچانے کے لیے درکار ہیں 17 کروڑ! عوامی دربار میں ’مددگار‘ بن کر وزیر اعلیٰ شوبھندو نے یقین دہانی کرائی — September 29, 2026
بچے کی جان بچانے کے لیے درکار ہیں 17 کروڑ! عوامی دربار میں ’مددگار‘ بن کر وزیر اعلیٰ شوبھندو نے یقین دہانی کرائی
ایک 6 ماہ کا بچہ مہلک بیماری میں مبتلا ہے۔ اس کے علاج کا واحد راستہ جین تھراپی بتایا گیا ہے۔ اس کے لیے انجیکشن امریکہ سے منگوانا ہوگا، جس کی قیمت 17 کروڑ روپے ہے۔ خاندان کے لیے اتنی بڑی رقم کا انتظام کرنا ناممکن ہے۔ منگل کو بے بس ماں باپ وزیر اعلیٰ کے عوامی دربار میں پہنچے۔ وہاں انہیں مدد کی یقین دہانی کرائی گئی۔ وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جتنی ممکن مدد ہو سکے گی، کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر کے افسر گوتم داس نے بھی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ دینے کی بات کہی ہے۔ بچے کے والدین نے سبھی لوگوں سے اپنی استطاعت کے مطابق مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر سب لوگ آگے بڑھ کر مدد کریں تو وہ اپنے بیٹے کی جان بچا سکتے ہیں۔
یہ جوڑا بیلگھریا کا رہنے والا ہے۔ ان کا 6 ماہ کا بیٹا اسپائنل مسکولر ایٹروفی (SMA) ٹائپ-1 بیماری میں مبتلا ہے۔ عمر کے لحاظ سے اس کی گردن ابھی تک مضبوط نہیں ہوئی ہے۔ ہم عمر دوسرے بچے اس عمر میں جس طرح ہاتھ پاو¿ں ہلا کر کھیلتے ہیں، ننھا پیول ایسا نہیں کر پاتا۔ اس بیماری میں ریڑھ کی ہڈی کے اعصابی خلیے (موٹر نیورون) متاثر ہوتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ہاتھ، پاو¿ں اور گردن کو حرکت دینے والے پٹھے شدید کمزور ہو جاتے ہیں اور رفتہ رفتہ سکڑ بھی جاتے ہیں۔
پیول میں اس بیماری کی تشخیص 3 ماہ کی عمر میں ہوئی تھی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ جین تھراپی کی یہ دوا دور امریکہ سے منگوانی ہوگی۔ ہندوستانی کرنسی میں اس دوا کی قیمت 17 کروڑ روپے ہے۔ فی الحال پیئرلیس اسپتال میں ڈاکٹر سنجوکتا ڈے کی نگرانی میں بچے کا علاج جاری ہے۔

بچے کی جان بچانے کے لیے درکار ہیں 17 کروڑ! عوامی دربار میں ’مددگار‘ بن کر وزیر اعلیٰ شوبھندو نے یقین دہانی کرائی...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn