Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

شرپسندوں کے حملے کے بعد جنوبی کولکاتا کی پوجا کی تیاری بند

Admin
By Admin
Sep 29, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

شرپسندوں کے حملے کے بعد جنوبی کولکاتا کی پوجا کی تیاری بند
شرپسندوں کے حملے کے بعد جنوبی کولکاتا کی پوجا کی تیاری بند — September 29, 2026
شرپسندوں کے حملے کے بعد جنوبی کولکاتا کی پوجا کی تیاری بند
اس سال پوجا کی تیاریوں کے دوران کولکاتا کے جنوبی مضافاتی علاقے کے معروف پوجا منتظمین ایک انتہائی ناخوشگوار واقعے کے گواہ بنے۔ ک±د گھاٹ کے ’اجے سنہتی کلب‘ میں اتوار کی نصف شب توڑ پھوڑ کرنے کا الزام شرپسندوں کے ایک گروپ پر عائد کیا گیا ہے۔ بعض لوگ اس میں بی جے پی کا تعلق بھی دیکھ رہے ہیں۔ تاہم حملے کے پیچھے سیاسی تعلق ہو یا نہ ہو، اس واقعے کے بعد منتظمین نے غیر معینہ مدت کے لیے پوجا کی تیاریوں کو روک دیا ہے۔ ان کا صرف ایک مطالبہ ہے کہ کلب میں داخل ہوکر تشدد کرنے والوں کو جلد گرفتار کرکے سزا دی جائے۔ بصورت دیگر پوجا کی تیاریاں آگے نہیں بڑھیں گی۔ تو کیا اس بار 66 سال پرانی ’اجے سنہتی‘ کی پوجا نہیں ہوگی؟ اس سلسلے میں بڑا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
آخر ایسا کیا ہوا کہ صورتحال اتنی پیچیدہ ہوگئی؟ معلوم ہوا ہے کہ اتوار کی رات پوجا کی تیاریاں جاری رہنے کے دوران اجے سنہتی کلب پر حملہ ہوا۔ الزام ہے کہ رات تقریباً ساڑھے 12 بجے 10 سے 15 مسلح نوجوان کلب میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ شروع کردی۔ سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ دیے گئے۔ منتظمین نے بتایا کہ پوجا کے لیے آخری مرحلے کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور فنکاروں کو رات بھر کام کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی لیے اتوار کو کلب میں ہی ان کے کھانے کا انتظام کیا گیا تھا۔
الزام ہے کہ اسی وقت شرپسند کلب میں داخل ہوئے اور کلب کے ایک اہم رکن اریجیت نندی پر حملہ کردیا۔ ان کے سر پر چوٹ لگی۔ واضح رہے کہ اریجیت کو ممتا بنرجی کے حامی ترنمول رہنما کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ مقامی بی جے پی کی سرپرستی میں کام کرنے والے غنڈوں نے سیاسی وجوہات کی بنا پر یہ حملہ کیا۔
اس کے بعد پوجا منتظمین نے پولیس سے رجوع کیا۔ ان کا اٹل مطالبہ ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر قصورواروں کو جلد گرفتار کیا جائے اور سزا دی جائے۔ ان کا مزید الزام ہے کہ اس وقت ہری دیوپور تھانے کو اطلاع دینے کے باوجود فوری کارروائی نہیں کی گئی۔ اسی بات پر منتظمین ناراض ہیں۔
منگل کو فیس بک پر بیان جاری کرتے ہوئے کلب کے سکریٹری پیوش ہالدار نے بتایا کہ جب تک قصورواروں کو گرفتار کرکے سزا نہیں دی جاتی، اجے سنہتی میں پوجا کی تیاریوں کا کام معطل رہے گا۔
دوسری جانب جنوبی کولکاتا ضلع بی جے پی صدر انوپم بھٹاچاریہ کا دعویٰ ہے کہ کسی بھی کلب میں نہ توڑ پھوڑ ہوئی اور نہ ہی کوئی ہنگامہ ہوا۔

شرپسندوں کے حملے کے بعد جنوبی کولکاتا کی پوجا کی تیاری بند...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn