Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

صرف 50 ہزار روپے دینے پر ملے گا فلیٹ! ارجن سنگھ کا بڑا اعلان

Admin
By Admin
Sep 29, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

صرف 50 ہزار روپے دینے پر ملے گا فلیٹ! ارجن سنگھ کا بڑا اعلان
صرف 50 ہزار روپے دینے پر ملے گا فلیٹ! ارجن سنگھ کا بڑا اعلان — September 29, 2026
صرف 50 ہزار روپے دینے پر ملے گا فلیٹ! ارجن سنگھ کا بڑا اعلان
ریاستی حکومت جوٹ مل مزدوروں کے لیے کم قیمت پر فلیٹ تعمیر کرے گی۔ صرف 50 ہزار روپے ادا کرنے پر انہیں فلیٹ ملے گا۔ باقی رقم مرکزی اور ریاستی حکومتیں فراہم کریں گی۔ پردھان منتری آواس یوجنا-اربن 2.0 کے ’افورڈیبل ہاو¿سنگ اِن پارٹنرشپ‘ منصوبے کے تحت اقتصادی طور پر کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والے اہل جوٹ مل مزدوروں کے لیے پکے مکان کا انتظام کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر شمالی 24 پرگنہ اور ہگلی اضلاع میں تجرباتی طور پر یہ منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ پیر کو پریس کانفرنس میں ریاست کے وزیرِ محنت ارجن سنگھ نے یہ اطلاع دی۔
انہوں نے کہا، ”طویل عرصے سے بہت سے جوٹ مل مزدور اور ان کے خاندان پرانے اور خستہ حال مزدور کوارٹروں میں رہ رہے ہیں۔ ان کے لیے محفوظ اور سستی رہائش فراہم کرنا ہی اس منصوبے کا بنیادی مقصد ہے۔ اب تک تقریباً 8 ہزار مزدوروں نے اس منصوبے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ان کی درخواستوں کی جانچ کے بعد اہل افراد کی فہرست تیار کی جائے گی۔“
اس منصوبے میں شامل ہونے کے لیے درخواست گزار کا اقتصادی طور پر کمزور طبقے سے تعلق رکھنا ضروری ہوگا۔ خاندان کی سالانہ آمدنی زیادہ سے زیادہ 3 لاکھ روپے ہونی چاہیے۔ درخواست گزار یا اس کے خاندان کے کسی بھی رکن کے نام پر ملک میں کہیں بھی پکا مکان نہیں ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ گزشتہ 20 برسوں میں مرکزی یا ریاستی حکومت کی کسی بھی رہائشی اسکیم کا فائدہ اٹھانے والے افراد اس منصوبے کے لیے درخواست نہیں دے سکیں گے۔
وزیر نے بتایا کہ ہر فلیٹ کی تعمیر پر تقریباً 5.50 لاکھ روپے خرچ ہونے کا اندازہ ہے۔ اس میں مرکزی حکومت کی جانب سے 1.50 لاکھ روپے اور ریاستی حکومت کی جانب سے 2.79 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔ مستفید ہونے والے شخص کو صرف 50 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔ باقی تقریباً 71 ہزار روپے منصوبے کو نافذ کرنے والی ایجنسی برداشت کرے گی۔
ہر مکان کا کارپٹ ایریا 30 سے 45 مربع میٹر، یعنی تقریباً 320 سے 485 مربع فٹ ہوگا۔ فلیٹ میں دو کمرے، ایک کچن اور ایک بیت الخلا ہوگا۔ عام طور پر جی+3 عمارت میں ہر منزل پر چار، یعنی مجموعی طور پر 16 فلیٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔
منصوبے کے لیے شمالی 24 پرگنہ کی بھاٹ پاڑہ، ٹیٹاگڑھ اور کامار ہاٹی میونسپلٹیوں کو زمین کی نشاندہی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ہگلی میں جوٹ مل مزدوروں کی درخواستیں وصول کرنے کے لیے محکمہ محنت کے تعاون سے خصوصی کیمپ لگانے کی پہل کی گئی ہے۔ محکمہ محنت ضلعی انتظامیہ، میونسپلٹی، ٹریڈ یونینوں اور جوٹ مل انتظامیہ کے ساتھ تال میل کرکے اہل مزدوروں کی شناخت کرے گا۔ منصوبے کو بنیادی طور پر نافذ کرنے کی ذمہ داری متعلقہ میونسپلٹی کی ہوگی۔
اس کے علاوہ بیوہ خواتین، اکیلی خواتین، معذور افراد، بزرگ شہریوں، خواجہ سرا افراد اور درج فہرست ذات و قبائل، اقلیتی اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے درخواست گزاروں کو ترجیح دینے کی بات کہی گئی ہے۔ بزرگ اور معذور افراد کے خاندانوں کے معاملے میں گراو¿نڈ فلور یا نچلی منزلوں پر فلیٹ دینے میں بھی ترجیح دی جائے گی۔یونیفائیڈ ویب پورٹل کے ذریعے مقررہ فارم پر درخواست دینی ہوگی۔ فلیٹ ملنے کے بعد پہلے 5 سال تک اسے فروخت یا کسی دوسرے شخص کے نام منتقل نہیں کیا جا سکے گا۔

صرف 50 ہزار روپے دینے پر ملے گا فلیٹ! ارجن سنگھ کا بڑا اعلان...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn