Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

چترنجن کے بند کوارٹر سے ملا ڈھانچہ، پانچ سال قبل لاپتہ ہوئے تھے رہائشی ریلوے ملازم

Admin
By Admin
Sep 29, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

چترنجن کے بند کوارٹر سے ملا ڈھانچہ، پانچ سال قبل لاپتہ ہوئے تھے رہائشی ریلوے ملازم
چترنجن کے بند کوارٹر سے ملا ڈھانچہ، پانچ سال قبل لاپتہ ہوئے تھے رہائشی ریلوے ملازم — September 29, 2026
چترنجن کے بند کوارٹر سے ملا ڈھانچہ، پانچ سال قبل لاپتہ ہوئے تھے رہائشی ریلوے ملازم
کافی عرصے سے چترنجن کا ایک ریلوے کوارٹر بند تھا۔ حال ہی میں اس کوارٹر کا تالا کھولا گیا تو کمرے سے ایک ڈھانچہ برآمد ہوا! بند کوارٹر میں یہ ڈھانچہ کیسے پہنچا، اس کو لے کر معمہ گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ اس کوارٹر کا ایک رہائشی لاپتہ ہو گیا تھا۔ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا یہ ڈھانچہ لاپتہ ریلوے ملازم کا ہے یا کسی اور کا؟
مغربی بردوان کے چترنجن ریلوے ٹاو¿ن کی 11 نمبر سڑک پر واقع 11/B کوارٹر میں پرکاش چندر راو¿ت نامی ایک ریلوے ملازم رہتے تھے۔ 2021 میں وہ اچانک لاپتہ ہو گئے۔ وہ کہاں گئے، اس کا ان کے اہل خانہ یا ساتھی ملازمین کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ اہل خانہ نے ان کی تلاش شروع کی۔ اخبارات میں اشتہارات بھی دیے، لیکن پرکاش کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ دو سال بعد، 2023 میں، اہل خانہ نے چترنجن تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی۔
اس کے بعد سے وہ کوارٹر بند پڑا تھا۔ حال ہی میں ان کے اہل خانہ نے کوارٹر ریلوے حکام کے حوالے کرنے کا عمل شروع کیا۔ اسی وجہ سے اپریل سے پرکاش کے اہل خانہ کے افراد اس کوارٹر میں آنا جانا شروع ہوئے۔ پرکاش کا آبائی گھر روپ نارائن پور میں ہے، تاہم ملازمت کی وجہ سے وہ چترنجن کے ریلوے کوارٹر میں رہتے تھے۔ ان کی اہلیہ بیمار ہیں اور فی الحال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پیر کو پرکاش کے بھتیجے سوپرتیم راو¿ت کوارٹر میں گئے تھے۔ کمرے کے اندر سے ایک موٹر سائیکل ہٹاتے وقت انہوں نے ڈھانچہ دیکھا۔ اطلاع ملتے ہی چترنجن تھانے کے انسپکٹر انچارج شیخ اسماعیل علی سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے۔ فارنسک ماہرین نے جائے وقوعہ سے نمونے بھی جمع کیے۔
بند کوارٹر سے ڈھانچہ ملنے کے واقعے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق، کمرے کے جس حصے میں پرکاش پوجا کیا کرتے تھے، وہیں سے ہڈیاں ملی ہیں۔ اب یہ ڈھانچہ کس کا ہے، یہی سوال مقامی لوگوں کے ذہنوں میں گردش کر رہا ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق چترنجن ریلوے فیکٹری کے ملازم پرکاش بابو ایک وقت میں انتہائی مخیر اور دوسروں کی مدد کرنے والے شخص تھے۔ تاہم ان کا دعویٰ ہے کہ لاپتہ ہونے سے پہلے وہ مختلف وجوہات کی بنا پر ذہنی دباو¿ کا شکار تھے۔

چترنجن کے بند کوارٹر سے ملا ڈھانچہ، پانچ سال قبل لاپتہ ہوئے تھے رہائشی ریلوے ملازم...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn