Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

بکری کے گلے میں سدپتواور نرمل کی تصویریں ڈال کر بی جے پی حامی ڈاکٹروں کا احتجاج

Admin
By Admin
Sep 29, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

بکری کے گلے میں سدپتواور نرمل کی تصویریں ڈال کر بی جے پی حامی ڈاکٹروں کا احتجاج
بکری کے گلے میں سدپتواور نرمل کی تصویریں ڈال کر بی جے پی حامی ڈاکٹروں کا احتجاج — September 29, 2026
بکری کے گلے میں سدپتواور نرمل کی تصویریں ڈال کر بی جے پی حامی ڈاکٹروں کا احتجاج
جعلی ڈاکٹروں کی تقرری کے الزام کے معاملے میں منگل کو ویسٹ بنگال میڈیکل کونسل کے سالٹ لیک دفتر کے سامنے بی جے پی حامی ڈاکٹروں کے ایک طبقے نے احتجاج کیا۔ سرکاری اور نجی، دونوں شعبوں کے ڈاکٹر اس احتجاج میں شامل ہوئے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ریاستی میڈیکل کونسل کے صدر سدیپت رائے اور نائب صدر سوشانت رائے کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ دفتر کے سامنے دو بکریوں کے گلے میں سدیپت رائے اور نرمل ماجھی کی تصویریں لٹکا کر ڈاکٹروں نے نعرے بازی کی۔ نرمل ریاستی میڈیکل کونسل کے سابق صدر رہ چکے ہیں۔
سدیپت 2022 سے ریاستی میڈیکل کونسل کے صدر ہیں۔ اس سے پہلے 2013 سے 2021 تک سابق ترنمول رکن اسمبلی نرمل صدر تھے۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ سدیپت، سوشانت اور نرمل کی وجہ سے ریاست میں جعلی ڈاکٹروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ اگر انہوں نے فعال کردار ادا کیا ہوتا تو ریاست کے مختلف علاقوں میں اس طرح جعلی ڈاکٹر پھیل نہیں سکتے تھے۔
اب تک پانچ جعلی ڈاکٹروں کے خلاف بیدھان نگر ساو¿تھ تھانے میں شکایت درج کی گئی ہے۔ ان پانچ جعلی ڈاکٹروں میں سے دو کے رجسٹریشن نمبر بھی ایک جیسے ہیں۔ حال ہی میں ریاستی میڈیکل کونسل نے اخبارات میں اشتہار جاری کرکے بتایا کہ شیخ یونس حسن، اتم مائتی، حافظ الرحمن ہالدار، ذوالفقار منڈل اور سعید الحق نامی پانچ ڈاکٹروں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ہے۔ اس اشتہار سے معلوم ہوا کہ ذوالفقار اور سعید الحق کا رجسٹریشن نمبر ایک ہی ہے۔

بکری کے گلے میں سدپتواور نرمل کی تصویریں ڈال کر بی جے پی حامی ڈاکٹروں کا احتجاج...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn