Sports

روہت شرما اور ویرات کوہلی کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا امکان

روہت شرما اور ویرات کوہلی کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا امکان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں روہت شرما اور ویرات کوہلی کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا امکان ہے۔ میڈیا کے مطابق صرف ون ڈے میچز کھیلنے کی وجہ سے روہت شرما اور ویرات کوہلی کے معاوضوں میں کٹوتی ہو سکتی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ 4 کیٹیگریز میں ایلیٹ کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دیتا ہے۔ بھارتی بورڈ نے اپریل 2025 میں کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما کو اگلے سرکل میں کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا، دونوں کھلاڑی اے پلس کیٹیگری برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔ اے پلس کیٹیگری برقرار نہ رکھنے کی وجہ صرف ایک فارمیٹ کھیلنا ہے، ایک فارمیٹ کی وجہ سے دونوں کرکٹرز کے میچز کی تعداد بہت کم ہے۔ اے پلس کیٹیگری میں کرکٹرز کو 7 کروڑ بھارتی روپے ملتے ہیں۔ دونوں کرکٹرز کے اے کیٹیگری میں جانے کی صورت میں انہیں 5 کروڑ روپے بھارتی سالانہ ملیں گے۔ روہت شرما اور ویرات کوہلی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں 2 کروڑ بھارتی روپے کی کٹوتی ہو جائے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments