روس کے جنوبی علاقے داغستان میں فوجی فیکٹری کے ملازمین کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق واقعہ ساحل کے قریب اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی دم زمین سے ٹکرائی جس کے باعث ٹیل روٹر ٹوٹ گیا۔ پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو دوبارہ قابو میں لانے کی کوشش کی، تاہم وہ ناکام رہا اور ہیلی کاپٹر گھومتا ہوا رہائشی علاقے میں جا گرا، ہیلی کاپٹر گاؤں آچی سو کے قریب ایک رہائشی عمارت سے ٹکرایا، جس سے جہاز میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حادثے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا، فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں