روس یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق ٹرمپ کا 28 نکاتی امن منصوبہ سامنے آگیا روس کے زیرقبضہ علاقوں سے یوکرین کی دستبرداری کی تجویز شامل ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق امریکا کا مجوزہ امن منصوبہ 28 نکات پر مشتمل ہے، ٹرمپ کے نئے 28 نکاتی منصوبے میں یوکرین سے چند چیزیں تسلیم کرانے کا عمل متوقع ہے، امریکا اور روس نے مل کر جنگ ختم کرنے کےلیے فریم ورک تیار کیا ہے۔ ان نکات میں یوکرین کو ہتھیار چھوڑنے اور روس کے زیرقبضہ علاقے سے دستبرداری کی تجویز شامل ہے، امریکا کی جانب سے منصوبے کا ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ رائٹرز نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے یوکرینی صدر زیلنسکی کو منصوبہ قبول کرنے کا اشارہ دیا گیا جبکہ فنانشنل ٹائمز کا کہنا ہے کہ منصوبہ روس کی طرف داری زیادہ کرتا ہے پیوٹن کیلئے سازگار ہے۔ جنگ کے خاتمے کیلئے منصوبہ صرف امریکی اور روسی حکام نے تیار کیا ہے دیگر ممالک اس میں شامل نہیں ہیں۔ رائٹرز نے بتایا کہ امریکا نے منصوبے سے متعلق زیلنسکی کو ٹرمپ کے ایلچی کے ذریعے اطلاع دی، روس کو مشرقی یوکرین کے حصے ملیں گے بدلے میں امریکا کی سیکیورٹی ضمانت ہوگی۔ ڈونباس میں یوکرینی فوج کو مکمل انخلا کرنا ہوگا، علاقہ غیرفوجی زون بنایا جائیگا، یوکرین کی فوجی صلاحیت اور طویل فاصلےکےہتھیاروں پرپابندی عائدکی جائےگی، منصوبے کے مطابق کریمیا اور ڈونباس پر روس کا مکمل کنٹرول برقراررکھا جائےگا رائٹرز کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے ترکیہ میں اہم ملاقاتوں میں اپنا ایک منصوبہ تیار کیا ہے، امریکی منصوبہ مسترد ہونے پر ٹرمپ کہہ سکتے ہیں ہم نے منصوبہ دیا آپ نے رد کیا۔ خبرایجنسی نے مزید بتایا کہ امریکی خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف نے بھی منصوبے کی تصدیق یا ترید نہیں کی جبکہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے سنجیدہ اور حقیقی تجاویز کی ضرورت ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی