International

روس نے شام کیلئے گندم کی برآمد معطل کردی

روس نے شام کیلئے گندم کی برآمد معطل کردی

روس نے شام میں نئی حکومت کے کنٹرول کے بعد مستقبل میں ادائیگیوں کے حوالے سے غیریقینی پر گندم کی برآمد معطل کردی۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی اور شام کے ذرائع نے بتایا کہ روس سے گندم کی فراہمی شام میں نئی حکومت کے حوالے سے غیریقینی اور ادائیگیوں میں تاخیر کے خدشے کے باعث معطل کردی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شپنگ کے دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ گندم سے لدے دو روسی جہاز شام کے لیے روانہ ہوئے اور اپنی منزل پر نہیں پہنچے ہیں۔ روس دنیا بھر میں گندم برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور شام کے سابق صدر بشارالاسد کا اتحادی ہے، اسی لیے مغربی ممالک کی سخت پابندیوں کے باوجود انتہائی نامساعد حالات میں روس سے شام کو گندم کی فراہمی بلاتعطل جاری رہی تھی۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے شام میں اپوزیشن باغیوں نے ابو محمد الجولانی کی قیادت میں دمشق پر قبضہ کرلیا تھا جبکہ بشارالاسد خاموشی سے روس پہنچ گئے تھے جہاں انہیں سیاسی پناہ دے دی گئی ہے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments