البانوی وزیر اعظم ایڈی راما نے کہا ہے کہ روس کسی دوسرے یورپی ملک پر حملہ نہیں کرے گا۔ الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما نے مغربی خدشات کو مسترد کر دیا کہ روس یورپ میں مزید تنازعات کی تیاری کر رہا ہے اور تجویز پیش کی ہے کہ یورپی یونین کو یوکرین کے لیے ایک ٹھوس امن منصوبہ تیار کرنا چاہیے جو کہ امریکا کی طرف سے جنگ کو ختم کرنے کی کوششوں کے درمیان ہے۔ راما نے کہا کہ یورپی یونین یا نیٹو کے ارکان پر حملہ کرنا کسی بھی ملک کی "مکمل طور پر احمقانہ” بات ہو گی، روس البانیہ پر حملہ نہیں کرے گا اور روس کسی دوسرے یورپی ملک پر حملہ نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹو کسی بھی قسم کی جارحیت کے لیے تیار ہے نیٹو کے پاس کسی سے خوفزدہ ہونے کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ یہ دنیا کی اب تک کی سب سے مضبوط فوج ہے۔ یورپی یونین کے 27 میں سے 23 رکن ممالک نیٹو کے رکن ہیں۔ البانیہ نیٹو کا حصہ ہے اور 2014 سے یورپی یونین کا امیدوار ملک ہے۔ راما نے کہا کہ روس کی طرف سے یورپی یونین کو بہت اکسایا جا رہا ہے "روس کے ساتھ سرحد پر موجود ممالک کو روزانہ کی بنیاد پر اکسایا جا رہا ہے تاہم یورپی یونین اپنا دفاع کر رہی ہے اور اپنے دفاع کو بہتر طریقے سے سوچ رہی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں